
چائنا میڈیا گروپ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ روبیو نے کہا ہے کہ انہوں نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اسلحے پر پابندی کی شق کو حذف کرنے اور اسرائیل کو فوجی امداد کی فراہمی میں تیزی لانے کے لئے ہنگامی اختیارات استعمال کرتے ہوئے متعلقہ دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اسرائیل کو تقریباً 12 ارب ڈالر کے بڑے غیر ملکی ہتھیاروں کی فروخت (ایف ایم ایس) کی منظوری دی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اسلحے کی فروخت نے کانگریس جائزے کے معمول کے عمل کو نظر انداز کیا ہے اور اسرائیل کو مزید 2000 پاؤنڈ وزنی بھاری بم فراہم کیے۔