
بیجنگ : نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن اور چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” فالو دا مووی ٹور ان چائنا” کے موضوع پر ثقافتی و سیاحتی سرگرمی چھنگ دو ، سیچوان میں منعقد ہوئی۔ امریکہ ، روس ، اسپین ، لیٹویا اور دیگر ممالک کے سیاحوں ، نیز سیچوان میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلباء نے اس سرگرمی میں فلم بینی ، ثقافتی تجربے اور تاریخی مقامات کے دورے سے چینی ثقافت سے متعلق آگہی حاصل کی۔
تاحال دنیا بھر میں ” فالو دا مووی ٹور ان چائنا” کے موضوع پر تقریباً 100 پروموشنل سرگرمیاں منعقد ہو چکی ہیں اور اسے بیرون ملک پرجوش ردعمل ملا ہے ۔ شنگھائی، تیان جن، چھنگ داؤ، شی آن ، ہانگژو اور دیگر شہروں میں متعدد غیر ملکی سیاحتی گروپ آئے ہیں۔ یکم مارچ تک ، "نیزہ 2″ کا مجموعی باکس آفس 14.16 بلین یوآن سے تجاوز کرچکا ہے ، جو عالمی فلمی تاریخ باکس آفس فہرست میں ساتویں نمبر پر آ چکا ہے۔ بیرون ملک چینی فلموں کی مسلسل مقبولیت کے تناظر میں ، ” فالو دا مووی ٹور ان چائنا”تھیم ایونٹ "فلم + سیاحت” کے ذریعے فلموں میں قدرتی مناظر اور ثقافتی رسم و رواج کا تجربہ کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کو چین کی جانب راغب کر رہا ہے ، جس سے چینی ثقافت میں ان کی نمایاں دلچسپی کو فروغ مل رہا ہے اور ان باؤنڈ ٹورازم مارکیٹ کو نئی توانائی مل رہی ہے۔