بین الاقوامی

چین کی 41 ویں انٹارکٹک مہم نے تحقیقی معائنہ مکمل کر لیا

قطبی علاقوں سے بہتر آگہی ، تحفظ اور استعمال کے لئے تفصیلی ڈیٹا اسپورٹ فراہم کی جائے گی

بیجنگ: چین کی 41 ویں انٹارکٹک مہم نے انٹارکٹیکا میں بحیرہ امونڈسن اور بحیرہ راس کا تحقیقی معائنہ مکمل کیا ہے۔

41 ویں چینی انٹارکٹک مہم نے تقریباً ایک ماہ تک 68 ڈگری جنوبی طول بلد کے جنوب میں بحیرہ امونڈسن میں سمندری جائزہ لیا ، جس میں انٹارکٹک میرین ہائیڈرولوجی ، کیمسٹری ، بائیولوجی اور جیولوجی شامل تھے۔

41 ویں چینی انٹارکٹک مہم ” شوئے لونگ نمبر "2 بحری ٹیم کے کپتان لوو گوانگ فو نے بتایا کہ جنوب مغربی انٹارکٹک خطہ، جہاں بحیرہ امونڈسن واقع ہے، پورے انٹارکٹک میں گلیشیئرز پگھلاو کے سب سے نمایاں علاقوں میں سے ایک ہے. یہ آٹھواں موقع ہے جب چین نے بحیرہ امونڈسن میں تحقیقی معائنہ کیا ہے۔ موجودہ دورے نے بحیرہ امونڈسن اور بحیرہ راس میں 30 سے زیادہ پوائنٹس پر سمندری ماحولیاتی نظام کا سروے کامیابی سے مکمل کیا ، اور وافر سمندری زندگی کے ساتھ ساتھ آبی ذخائر اور مٹی کے نمونے بھی حاصل کیے۔

بعد میں ان نمونوں کے مزید تجزیے کے ذریعے عالمی موسمیاتی تبدیلی سے انٹارکٹک سمندری ماحولیاتی نظام میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو اجاگر کیا جائے گا ، اور قطبی علاقوں سے بہتر آگہی ، تحفظ اور استعمال کے لئے تفصیلی ڈیٹا اسپورٹ فراہم کی جائے گی ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker