بین الاقوامی

چین پر اضافی محصولات عائد کرنے کی امریکی دھمکی پر چینی وزارت خارجہ کا ردعمل

بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکا کی جانب سے چینی درآمدی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی پر کہا کہ امریکا کی جانب سے ایک بار پھر فینٹنائل کے بہانے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے اور چین اس پر شدید عدم اطمینان اور سختی سے مخالفت کا اظہار کرتا ہے۔ چین اپنے جائز مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔ترجمان نے زور دے کر کہا کہ چین نے بارہا واضح کیا ہے کہ تجارتی اور محصولات کی جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہے۔ امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر محصولات عائد کرنے سے دونوں ممالک اور دنیا کے مفادات کو نقصان پہنچےگا۔ چین امریکا پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے غلط طرز عمل کو درست کرکے برابری کی بنیاد پر مشاورت کے ذریعے اپنے متعلقہ خدشات کو حل کرنے کے صحیح راستے پر واپس آئے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker