پاکستانٹاپ سٹوری

سپریم کورٹ میں 9مئی واقعات سے متعلق کیس کی سماعت: پی ٹی آئی کو اضافی دستاویزات جمع کروانے کے لیے مزید مہلت

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 9مئی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے سے متعلق کیس میں تحریک انصاف کو اضافی دستاویزات جمع کروانے کی مہلت دے دی ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے تحریک انصاف کی نو مئی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
ایڈووکیٹ حامد خان نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ’نو مئی کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔ نو مئی کے ملزمان کو کس انداز سے پراسیکیوٹ کیا جا رہا ہے۔‘
پانچ رکنی آئینی بینچ میں شامل جسٹس جمال خان مندو خیل نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت جوڈیشل کمیشن بنائیں؟ آپ نے درخواست میں لکھا ہے نو مئی کو درجنوں لوگ مارے گئے، کسی کا ڈیٹھ سرٹیفکیٹ درخواست کے ساتھ نہیں لگایا گیا۔‘
عدالت کے اس استفسار کے جواب میں ایڈووکیٹ حامد خان نے کہا کہ ’انکوائری جوڈیشل کمیشن کرے گا تو اموات کا پتہ چلے گا۔‘
جس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے اور کہا کہ ’ایک سرٹیفکیٹ یا ایف آئی آر کی کاپی تو لگا سکتے تھے۔‘
بعد ازاں عدالت نے تحریک انصاف کو مزید دستاویزات جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے نو مئی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker