بین الاقوامی

چینی وزارت دفاع کا چین امریکہ فوجی تعلقات پر ردعمل


بیجنگ:چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیئن نے ایک پریس بریفنگ کے دوران چین امریکہ فوجی تعلقات کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ چینی اور امریکی افواج ملٹری ڈپلومیسی چینلز کے ذریعے موثر رابطے میں ہیں۔ آنے والے دور میں دونوں افواج کے درمیان تعلقات کے حوالے سے ابتدائی منصوبہ بندی اور انتظامات ہو چکے ہیں، جن کے بارے میں مناسب وقت پر معلومات جاری کی جائیں گی۔
ترجمان نے امید ظاہر کی کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے مشترکہ اصولوں یعنی باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی، اور تعاون کے ذریعے مشترکہ فائدہ مند تعاون پر مبنی رابطے اور مکالمے کو مضبوط بنائے گا، اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرے گا، عملی تعاون کو فروغ دے گا، اور فوجی تعلقات میں بہتری لاتے ہوئے انہیں مستقل ترقی کی جانب گامزن کرے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker