بین الاقوامی

چین روس تعلقات میں اختلافات پیدا کرنے کی امریکی کوشش رائیگاں جائے گی، چینی وزارت خارجہ


بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے جمعرات کے روز یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے ایک حالیہ انٹرویو میں چین روس تعلقات کے بارے میں تشویش کے اظہار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی دو بڑی طاقتوں کی حیثیت سے،چین اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں اور کسی تیسرے فریق سے متاثر نہیں ہوتے۔ چین اور روس کی ترقیاتی حکمت عملی اور خارجہ پالیسیاں طویل مدتی ہیں۔چاہے بین الاقوامی صورتحال میں کتنی ہی تبدیلیاں کیوں نہ آئیں، چین روس تعلقات مستحکم انداز میں آگے بڑھیں گے۔ چین روس تعلقات میں اختلافات پیدا کرنے کے لئے امریکہ کی کوئی بھی کوشش بالکل بیکار ہوگی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker