بین الاقوامی

یورپی یونین پر 25 فیصد محصولات عائدکریں گے،ٹرمپ


نیویارک:وائٹ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس میں میڈیا کو بتایا کہ امریکہ نے یورپی یونین پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق کاروں اور دیگر اشیاء پر ہوتا ہے اور وہ "جلد” اس کا اعلان کریں گے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین مختلف وجوہات کی بنا پر "امریکی کاروں اور زرعی مصنوعات کو قبول کرنے سے انکار کرتی ہے” اور یہ کہ امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان تقریباً 300 بلین ڈالر کا تجارتی خسارہ ہے۔
اس سے قبل امریکی سیاسی نیوز ویب سائٹ ‘پولیٹیکو نے خبر دی تھی کہ امریکہ اور یورپ کے درمیان تجارتی خسارہ اتنا بڑا نہیں جتنا ٹرمپ نے بتایاتھا۔ یورپی یونین کے مطابق 2023 میں امریکہ کا یورپی یونین کے ساتھ سامان میں تجارتی خسارہ تقریباً 168.6 ارب ڈالر ہے جبکہ خدمات کی تجارت کے لحاظ سے امریکہ نے 112.6 ارب ڈالر کا سرپلس حاصل کیا ہے۔ مجموعی طور پر یورپی یونین کے ساتھ امریکہ کا تجارتی خسارہ تقریباً 56 ارب ڈالر ہے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد محصولات عائد کرے گا۔
امریکی وزیر تجارت لوٹنک نے اجلاس میں کہا کہ دیگر ممالک پر ٹیرف ایکشن کا اطلاق 2 اپریل سے کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker