بین الاقوامیتازہ ترین

یوکرین کے صدر کل ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے


یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے گزشتہ روز ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ وہ 28 فروری کو امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ امریکی امداد بند نہ ہو۔
ٹرمپ نے اسی روز وائٹ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس میں میڈیا کو تصدیق کی کہ زیلنسکی 28 تاریخ کو امریکہ کا دورہ کریں گے اور امریکہ یوکرین معدنیات کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔
قبل ازیں زیلنسکی نے کہا تھا کہ یوکرین اور امریکہ سب سے پہلے یوکرین کے معدنی وسائل کی دریافت سے متعلق فریم ورک معاہدے پر دستخط کریں گے، اس کے بعد مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ پر معاہدہ ہوگاجسے دونوں ممالک مشترکہ طور پر رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے بعد معدنیات کے معاہدے کے نئے ورژن میں یوکرین کے لئے "مستقبل کی سلامتی کی ضمانت” شامل ہے۔حتمی معاہدے کے مطابق، یوکرین کو امریکہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد کے لیے اپنے قرضوں کی ادائیگی کی ضرورت نہیں ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker