
روس-یوکرین تنازع کو تین سال مکمل ہو چکے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس نے روس کے خلاف پابندیوں کے 16ویں دور کی منظوری دی ،جس کے مطابق 13 روسی بینکوں کو سوسائٹی فار ورلڈ وائیڈ انٹر بینک فنانشل کمیونیکیشن (سوئفٹ) بین الاقوامی فنڈ کلیئرنگ سسٹم استعمال کرنے سے روک دیا گیا، 8 روسی میڈیا اداروں کو یورپی یونین کے ممالک میں نشریات فراہم کرنے سے روک دیا گیا ، اور 74 روسی جہازوں،48 افراد اور 35 قانونی افراد کو بلیک لسٹ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ، روسی تیل اور گیس کی کھدائی اور نقل و حمل کے سازوسامان، ٹیکنالوجی اور دیکھ بھال کے حوالے سے پابندیاں شامل کی گئی ہیں، اور یورپی یونین کی کمپنیوں کو متعدد روسی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کے ساتھ مالی لین دین سے بھی منع کیا گیا ہے. اس کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے ممالک کو روس سے بنیادی ایلومینیم درآمد کرنے اور روس کو ہوائی جہاز اور متعلقہ ٹیکنالوجی برآمد کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔