بین الاقوامیتازہ ترین

حماس کی مغربی کنارے میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں میں توسیع کی مذمت

غزہ: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شمالی مغربی کنارے میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں میں توسیع کی مذمت کی ہے۔

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ "اگلے سال” مغربی کنارے میں کچھ فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں رہنے کے لئے تیار رہیں اور فلسطینی باشندوں کو واپس جانے کی اجازت نہ دیں۔

حماس نے اسے ایک غیر حقیقی تصور قرار دیا اور فلسطینی دھڑوں اور مغربی کنارے کی پوری آبادی پر زور دیا کہ وہ مزاحمت کو مضبوط کرنے اور اسرائیلی فوج کو مزید جرائم کے ارتکاب سے روکنے کے لیے ایک متحدہ محاذ تشکیل دیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker