بین الاقوامیتازہ ترین

یورپ کو امریکہ پر انحصار سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے،جرمن انتخابات جیتنے کے بعد مرز کا اہم بیان

برلن: کرسچن ڈیموکریٹک یونین اور کرسچن سوشل یونین پر مشتمل اتحادی جماعت کے چانسلر امیدوار فریڈرچ مرز نے اعلان کیا کہ ان کی اتحادی جماعت نے جرمن بنڈس ٹیگ (پارلیمنٹ کے ایوان زیریں) کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے، اور کہا کہ یورپ کو امریکہ پر اپنے انحصار سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہئے اور قومی دفاع میں "آزادی” حاصل کرنی چاہئے۔

مرز نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ آٹھ ہفتوں کے اندر ایک نئی وفاقی حکومت تشکیل دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جرمنی کی خارجہ پالیسی کا مقصد یورپ کے امریکہ پر انحصار سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے ، ‘میرے لیے اولین ترجیح یورپ کو جلد از جلد مضبوط کرنا ہے تاکہ ہم امریکہ پر انحصار سے دور ہو سکیں۔”
جرمنی کے موجودہ چانسلر اور ایس پی ڈی کے امیدوار اولاف شولز نے انتخابات کے بعد شکست تسلیم کرتے ہوئے اتحادی جماعت کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker