
برلن:23 فروری کو نئے جرمن بنڈس ٹیگ (پارلیمنٹ کے ایوان زیریں) کے انتخابات کا باضابطہ آغاز ہوا اور ووٹنگ اسی دن 8 بجے شروع ہوئی۔
پری الیکشن پولنگ ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرسچن ڈیموکریٹک یونین اور کرسچن سوشل یونین پر مشتمل اتحادی جماعت عوامی حمایت میں اپنی برتری برقرار رکھے ہوئے ہے ، اس کے بعد اے ایف ڈی دوسرے نمبر پر ہے۔
اس کے علاوہ، 20 فیصد رائے دہندگان نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا کہ کس پارٹی کو ووٹ دینا ہے، اور کچھ افراد ایسے بھی ہیں جو پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے پہلے حتمی فیصلہ نہیں کر پاتے ۔