
جوہانسبرگ:سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے جوہانسبرگ میں آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ سے ملاقات کی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین اور آسٹریلیا کے تعلقات کو صحت مند اور مستحکم راستے پر واپس لانا دونوں فریقوں کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ چین آسٹریلیا کی جانب سے ایک چین کے اصول کے بار بار اعادے کو سراہتا ہے اور امید کرتا ہے کہ آسٹریلیا چین کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کا احترام کرتا رہے گا اور اختلافات کو مناسب طریقے سے سنبھالے گا۔
چین دوسری عالمی جنگ کی فتح کے نتائج اوراقوام متحدہ کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے بین الاقوامی نظام کی حفاظت کے لیے آسٹریلیا سمیت بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
پینی وونگ نے کہا کہ آسٹریلیا ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اپنے اپنے ملکی مفادات کے مطابق چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے، بین الاقوامی قانون کی حکمرانی اور تزویراتی سلامتی کی حفاظت کرنے اور عالمی چیلنجوں کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔