بین الاقوامیتازہ ترین

روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے تک پہنچنے کا امکان، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں یوکرین اور روس کے درمیان امن معاہدے تک پہنچنے کا امکان موجود ہے اور فی الحال 9 مئی کو روس جانے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
چائنا میڈیا گروپ نے اسی روز اطلاع دی کہ امریکہ نے یوکرین کے مسئلے پر اقوام متحدہ میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے۔ قرارداد کا مسودہ تین پیراگرافس پر مشتمل ہے، جس میں روس یوکرین تنازع میں جانی نقصان پر سوگ منانا ، پرامن طریقوں سے تنازعے کے حل کا اعادہ، تنازعے کو جلد از جلد ختم کرنے کا مطالبہ، اور یوکرین اور روس پر دیرپا امن تک پہنچنے پر زور دینا شامل ہے۔روس نے امریکہ کی جانب سے پیش کردہ اس مسودہ قرارداد میں ترامیم کا مطالبہ بھی کیا کہ مسودے کے متن میں ‘مسئلے کی بنیادی وجوہات کو حل کرنا کا فقرہ شامل کیا جائے۔تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ امریکہ قرارداد کے مسودے پر کب ووٹنگ چاہتا ہے۔ اس سے قبل روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ امریکہ نے روس کی مذمت اور یوکرین کی حمایت کرنے والی اقوام متحدہ کی ایک اور قرارداد کے مسودے کو مشترکہ طو رپر پیش کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker