بین الاقوامی

شمالی کوریا کی امریکی حکومت کی جانب سے فوجی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت

کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت قومی دفاع کے دفتر اطلاعات کے سربراہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں شمالی کوریا کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی بڑھتی ہوئی فوجی اشتعال انگیزی کی مذمت کی گئی ہے اور مزید کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا دشمن کے تزویراتی خطرے کا تزویراتی ذرائع سے جواب دے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ شمالی کوریا کی سیلف ڈیفنس نیوکلیئر ڈیٹرنٹ صلاحیت کو غیر منصفانہ اقدام قرار دیتا ہے لیکن اس نے اپنی تسلط پسند جوہری قوت سازی کی سرگرمیوں کو”باقاعدہ "اور قانونی قرار دے دیا ہے، جو امریکی طرز کے غرور اور بے شرم ڈاکوؤں کی دہرے معیار کی منطق ہے۔بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ شمالی کوریا "امریکہ اور دیگر مخالفین کے اسٹریٹجک خطرات کا تزویراتی ذرائع سے جواب دے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker