بین الاقوامی

سنکیانگ کلچرل ایکسچینج گروپ کا دورہ مصر

چین کےسنکیانگ ویغورخوداختیار علاقے کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے بارے میں ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کے زیر اہتمام ایک بریفنگ حال ہی میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں کامیابی سے منعقد ہوئی،جس میں سنکیانگ کلچرل ایکسچینج گروپ کے ارکان نے سنکیانگ میں حکمرانی سے متعلق چین کی پالیسیوں، نظام اور عملی تجربے کا تعارف کروایا اور مختلف معاشی اور سماجی پہلوؤں میں سنکیانگ کی کامیابیوں کو منظم انداز میں بیان کیا ۔ ارکان نے اس بات پر زور دیا کہ چینی حکومت سنکیانگ میں لوگوں کے روزگار کو بہت اہمیت دیتی ہے اور سنکیانگ میں ملازمت کے حوالے سے تمام قومیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے متعدد موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔

چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف فرنٹیئر اسٹڈیز کے ڈائریکٹر شنگ گوانگ چھینگ نے کہا کہ امریکہ اور مغرب نے سنکیانگ کے حوالے سے ایسے بہت سے تبصرے کئے ہیں جو غیر حقیقی ہیں اور ان میں حقائق کو مسخ کیا گیا ہے ، اس لیے یہ ضروری ہے کہ چین کی اسکالر برادری دنیا کو حقیقی سنکیانگ کے بارے میں بتائے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker