
بیجنگ : چین نے باضابطہ طور پر "غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لئے 2025 ایکشن پلان” جاری کیا۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ منصوبہ چین کی جانب سے بیرونی دنیا کے لیے کھلے پن کی توسیع کا واضح اشارہ ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ باہمی فائدے اور جیت جیت کے حصول کے لئے خلوص اور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔2024 کے اختتام تک ، چین میں 1.239 ملین سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے کاروباری ادارے فعال ہیں ، اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حقیقی مالیت 20.6 ٹریلین یوآن ہو چکی ہے ۔
غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرتے ہوئے چین نے سرمائے، جدید ٹیکنالوجی اور انتظامی تجربے کو متعارف کرایا ہے جس سے معاشی ترقی کو فروغ ملا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی چینی طرز کی جدیدکاری کے بھرپور فوائد کا اشتراک کیا ہے۔ 2024 میں ، چین میں نامزد سائز سے بالا غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے صنعتی اداروں کا پرافٹ مارجن چین میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کے مقابلے میں 1.2 فیصد پوائنٹس زیادہ رہا ہے ۔ اس وقت عالمی معیشت کی بحالی سست روی کا شکار ہے، جغرافیائی سیاسی تنازعات شدت اختیار کر رہے ہیں، یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے، اور عالمی سرحد پار براہ راست سرمایہ کاری کا ماحول خراب ہو رہا ہے۔
اس تناظر میں چین اعلیٰ معیار کی ترقی کے ذریعے چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے، اور بیرونی دنیا کے لئے کھلے پن کے دروازے وسیع سے وسیع تر ہو رہے ہیں. غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لئے اس منصوبے کا اجرا ء نہ صرف چین کی جدیدکاری کے لئے سازگار ہوگا ، بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے مارکیٹ کے مزید مواقع اور مستحکم ترقی بھی فراہم کرے گا ، اس کے علاوہ انہیں خطرات اور چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے بچنے اور چین میں مشترکہ ترقی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔چین میں امریکن چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق صارفی صنعت کی تقریباً 70 فیصد کمپنیاں اس سال چین میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافے کی توقع رکھتی ہیں۔
چین میں برٹش چیمبر آف کامرس کی ایک رپورٹ کے مطابق سروے میں شامل 76 فیصد کمپنیوں نے کہا کہ وہ اپنی موجودہ سرمایہ کاری کو برقرار رکھیں گی یا اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں گی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ منصوبے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ مختلف پالیسی اقدامات 2025 کے آخر تک مؤثر ہوں گے۔ طویل مدتی اعتبار سے چین کی معیشت میں ایک مستحکم بنیاد ، زیادہ فوائد ، مضبوط لچک اور عظیم صلاحیت موجود ہے ، اور طویل مدتی مثبت رجحان اور معاون حالات تبدیل نہیں ہوں گے۔ غیر ملکی کمپنیاں چین میں مزید امکانات اور مواقع دریافت کریں گی۔