بین الاقوامی

چین اقوام متحدہ کی مرکزیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے، چینی وزیر خارجہ

نیویارک: سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔

وانگ ای نے کہا کہ رواں ماہ سلامتی کونسل کی صدارت کے طور پر چین نے "کثیر الجہتی پر عمل درآمد، اور عالمی گورننس کو بہتر بنانے” کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا جس پر تمام فریقین کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کی مرکزیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ مشترکہ طور پر حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کیا جاسکے اور عالمی امن اور ترقی کو آگے بڑھایا جاسکے۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ چین کے کردار کو بہت اہمیت دیتا ہے اور صدر شی جن پھنگ کی طرف سے تجویز کردہ تین بڑے عالمی اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ تمام ممالک سے اپیل کرتاہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے اور امن اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے تعاون کو مضبوط بنائیں۔
فریقین نے یوکرین بحران، مشرق وسطیٰ کے مسئلے اور افریقہ میں سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker