بین الاقوامی

چین کا غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے اقدامات کے منصوبے” کا اجراء

بیجنگ :چینی ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے وزارت تجارت اور قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کی جانب سے جاری کردہ "2025 کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے اقدامات کے منصوبے” کو جا ری کیا ۔اس منصوبے میں خود مختار کھلے پن کو منظم طریقے سے بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس میں ٹیلی کام، صحت، اور تعلیم جیسے شعبوں میں کھلے پن کے تجرباتی منصوبوں کو وسعت دینا، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی رسائی میں پابندیوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کے مطالبات کو نافذ کرنا،

ملک بھر میں خدمات کے شعبے میں کھلے پن کے جامع تجرباتی منصوبوں کو بہتر بنانا، اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو چین میں ایکوئٹی سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دینے سمیت اقدامات شامل ہیں۔منصوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے معیار کو بہتر بنانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے، جس میں "چین میں سرمایہ کاری” کے برانڈ کو مسلسل مضبوط بنانا، غیر ملکی کمپنیوں کی ملک میں دوبارہ سرمایہ کاری کی حمایت کو بڑھانا، غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے حوصلہ افزائی کرنے والے صنعتی شعبوں کو وسیع کرنا،

غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے لیے ملک میں قرضے استعمال کرنے کی پابندیوں کو ختم کرنا، ملٹی نیشنل کمپنیوں کو سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیاں قائم کرنے کی ترغیب دینا، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے چین میں انضمامی سرمایہ کاری کو آسان بنانا، اور اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اقدامات شامل ہیں۔اس منصوبے میں یہ تجویز بھی پیش کی گئی ہے کہ اوپن پلیٹ فارم کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے، ترقیاتی زون کے انتظامی نظام میں اصلاحات کو گہرا کیا جائے اور آزاد تجارت کے تجرباتی زون کی ترقی کی حکمت عملی کو نافذ کیا جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker