بین الاقوامی

سال2024 میں چین کی پوسٹل صنعت کی ترسیل کا حجم 193.7 بلین پارسلز رہا

بیجنگ: چین کے اسٹیٹ پوسٹ بیورو نے 2024 میں پوسٹل ایکسپریس صنعت کے بارے میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔اس پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ 2024 میں ، چین کی پوسٹل صنعت کی ترسیل کا حجم 193.7 بلین پارسلز رہا، جو سال بہ سال 19.2 فیصد کا اضافہ ہے۔ ان میں سے ایکسپریس ڈیلیوری کا حجم 175.08 بلین پارسلز رہا جو سال بہ سال 21.5 فیصد کا اضافہ ہے۔
اسٹیٹ پوسٹ بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 346,000 دیہی سطح کے لاجسٹک سروس اسٹیشن قائم کیے گئے۔ کاؤنٹی کی سطح پر 1,273 میل پراسیسنگ مراکز اور ٹاؤن شپ کی سطح پر 6،841 مراکز تعمیر کیے گئے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker