
روسی صدارتی پریس سیکریٹری دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی مخالفت نہیں کرتا کیونکہ یہ اقتصادی انضمام کے عمل کا مسئلہ ہے اور روس اس معاملے پر کسی ملک کو "حکم” بھی نہیں دے گا تاہم سیکیورٹی، دفاع یا فوجی اتحاد سے متعلق معاملات پر روس کا موقف بالکل مختلف ہے۔
اس کے علاوہ پیسکوف نے اسی روز یہ بھی کہا کہ فی الحال پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور سعودی عرب میں روسی اور امریکی وفود کے درمیان ہونے والی ملاقات کے مطابق مستقبل میں یہ ملاقات ہوسکتی ہے۔