
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں یوکرین کے صدر زیلنسکی پر کڑی تنقید کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی کو یہ سب تین سال پہلے ختم کر دینا چاہیے تھا اور جنگ بندی ہو سکتی تھی۔ ٹرمپ نے مشورہ دیا کہ اگر یوکرین مذاکرات کی میز پر نشست چاہتا ہے تو نئے انتخابات کرائے جائیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس ماہ کے آخر تک روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
اس سے پہلے، امریکہ اور روس کے وفود نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں دونوں ممالک کے درمیان "پیچیدہ مسائل” کو حل کرنے اور روس۔یوکرین تنازع کو ختم کرنے سمیت دیگر مسائل پر مذاکرات کئے۔ مذاکرات میں شریک روسی صدارتی معاون اوشاکوف نے کہا کہ روسی اور امریکی وفود کے درمیان تمام مسائل پر بہت سنجیدہ تبادلہ خیال ہوا اور دونوں فریق ایک دوسرے کے مفادات کا احترام کرنے پر بھی اتفاق رائے حاصل ہوا۔ لیکن فی الحال روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کی مخصوص تاریخ کا تعین کرنا مشکل ہے۔