بین الاقوامیتازہ ترین

نیتن یاہو کا غزہ پر امریکی منصوبے کی مکمل حمایت کا اعلان

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے اور اسے خالی کرنے کے منصوبے کی حمایت کا اعادہ کیا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ وہ امریکہ کی جانب سے تجویز کردہ منصوبے پر کاربند رہیں گے۔ غزہ کی پٹی جنگ بندی کے بعد حماس یا فلسطینی نیشنل اتھارٹی کے زیر انتظام نہیں ہو گی۔

اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزارت دفاع غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کے نام نہاد "رضاکارانہ انخلا” کو فروغ دینے کے لیے ایک خصوصی ایجنسی قائم کرے گی۔
گزشتہ روز اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فلسطین کے مسئلے پر اردن کا موقف مضبوط ہے اور وہ فلسطینی عوام کی جبری منتقلی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ عبداللہ دوم نے اس بات پر زور دیا کہ مغربی کنارے میں کشیدگی کو کم کرنا ضروری ہے اور خطے میں طویل مدتی استحکام صرف اسی صورت میں حاصل کیا جاسکتا ہے جب دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ اور جامع امن حاصل کیا جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker