
بیجنگ:چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات نے کہا کہ چین مارکیٹ تک رسائی کی رکاوٹوں کو مزید توڑے گا اور نجی معیشت کی ترقی کو تیز تر کرنے کے لئے نجی کاروباری اداروں کی حمایت کرےگا کہ وہ اہم قومی حکمت عملیوں پر عمل درآمد ، اہم شعبوں میں سیکورٹی کی صلاحیت بڑھانے سمیت بڑے پیمانے پر سازوسامان کی تجدید اور صارفی اشیاء کی تجارت کےنئے دور میں فعال طور پر حصہ لیں۔
تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین میں نجی کاروباری اداروں کی تعداد ملک کے کاروباری اداروں کی کل تعداد کے 92فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔اور قومی ہائی ٹیک انٹرپرائزز میں ، نجی کاروباری اداروں کا تناسب 92فیصد سے زیادہ تک بڑھ گیا ہے۔ نجی معیشت کے پیمانے کی طاقت، جدت طرازی کے معیار اور بین الاقوامی مسابقت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کی نائب سربراہ زنگ بے نے کہا کہ مارکیٹ تک رسائی کے لئے منفی فہرست کے ایک نئے ورژن پر نظر ثانی کی جارہی ہے اور جلد از جلد جاری کیا جائے گا۔ ہم انفراسٹرکچر اور بڑے قومی سائنسی تحقیقی بنیادی ڈھانچے کے مسابقتی شعبوں کو نجی کاروباری اداروں کے لئے منصفانہ طور پر کھولنے کا فروغ جاری رکھیں گے، اور نجی کاروباری اداروں کی حمایت کریں گے کہ وہ اہم قومی حکمت عملیوں پر عمل درآمد اور اہم شعبوں میں سیکورٹی کی صلاحیت بڑھانےکے سلسلے سمیت بڑے پیمانے پر سازوسامان کی تجدید اور صارفی اشیاء کی تجارت کےنئے دور میں فعال طور پر حصہ لیں۔