
بیجنگ: بین الاقوامی ثقافتی تبادلے کا پروگرام ” ہارمنی ان ڈائیورسٹی ،دا سانگ آف بیوٹی ” 15 فروری کو سی سی ٹی وی -1 پر نشر کیا گیا ۔ یہ پروگرام چائنا میڈیا گروپ کے نیومیڈیا پلیٹ فارمز پر بھی نشر ہورہا ہے. اس پروگرام کو چائنا میڈیا گروپ اور چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت کی طرف سے مشترکہ طور پر تیار کیا گیا ہے ۔ پروگرام میں چین کی بہترین روایتی ثقافت کی کشش اور تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھ کی کامیابیوں کو پیش کیا گیا ہے ۔