بین الاقوامیتازہ ترین

مالی میں غیر قانونی سونے کی کان بیٹھنے کے حادثے میں 48 افراد ہلاک

مغربی مالی کے کائی علاقے میں واقع کینیبا ٹاؤن میں سونے کی ایک کان میں غیر قانونی کان کنی کے دوران کان کے بیٹھنے کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک ہو گئے۔
کینیبا ٹاؤن کے ایک مقامی اہلکار کے مطابق ممکن ہے کہ یہ حادثہ ایکسکیویٹر کے کان کنی کے مقام پر گرنے کے باعث پیش آیا ہو ۔ واقعہ کے وقت اس مقام پر کچھ لوگ سونے کی کان کنی میں مصروف تھے ۔
مزکورہ اہلکار اور میڈیا رپورٹس کے مطابق، 48 ہلاک شدگان میں سے اکثریت خواتین کی ہے جس میں سے 10 سے زائد شدید زخمیوں کو کینیبا ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔ان زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
یا د رہے کہ رواں سال 29 جنوری کو، مالی کے جنوب مغربی علاقے کولیکورو کے کانگابا قصبے میں بھی سونے کی کان میں ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں تقریباً 10 افراد ہلاک ہو ئے تھے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker