بین الاقوامیتازہ ترین

فلسطین برائے فروخت نہیں: فلسطینی صدرمحمود عباس

فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے ذریعے ایک بیان جاری کیا ،جس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ فلسطین برائے فروخت نہیں ہے۔ فلسطینی غزہ کی پٹی اور دریائے اُردن کے مغربی کنارے کو نہیں چھوڑیں گے۔ محمود عباس نے کہا کہ جب تک فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوتی، مسلح تنازعات کو مکمل طور پر روکا نہیں جا تا اور فلسطینی عوام کے لیے فوری طور پر ریلیف کا آغاز نہیں کیا جاتا، تب تک امن و استحکام ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے اردن، مصر اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی منتقلی کی مخالفت کی۔
اسی روز اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ شاہ عبداللہ دوم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فلسطینی سرزمین کو ضم کرنے، غزہ اور مغربی کنارے کے فلسطینی باشندوں کو بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کی اُردون بھرپور مخالفت کرے گا۔ شاہ عبداللہ دوم نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ اور جامع امن کے حصول کے لیے اپنی کوششیں بڑھائیں، تاکہ 1976 کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی مملکت کا قیام عمل میں آ سکے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker