پاکستانبین الاقوامی

بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے زیراہتمام "یوم یکجہتی کشمیر” کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے زیراہتمام "یوم یکجہتی کشمیر” منایا گیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان کی مستقل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کے صدر، وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ ان پیغامات میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا اور اقوام متحدہ پر زور دیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لئے ناگزیر ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس دیرینہ تنازع کے منصفانہ، پرامن اور دیرپا حل کے لئے اپنا جائز کردار ادا کرے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker