بین الاقوامی

چینی صدرکانمیبیا کے بانی صدر سیموئیل ڈینیئل شفیشانا نوجوما کے انتقال پر اظہار تعزیت

بیجنگ: چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے نمیبیا کے بانی صدر سیموئیل ڈینیئل شفیشنا نوجوما کے انتقال پر نمیبیا کے صدر نانگولو مبومبا کو ایک تعزیتی پیغام بھیجا جس میں چینی حکومت اور عوام کی جانب سے گہرے تعزیت کا اظہار کیا گیا اور سابق صدر نوجوما کے لواحقین اور نمیبیا کی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ سابق صدر نوجوما اپنی زندگی کے دوران چین کےمضبوط دوست تھے اور انہوں نے چین اور نمیبیا کے درمیان روایتی دوستی کے ساتھ ساتھ چین افریقہ دوستانہ تعاون کو فعال طور پر فروغ دیا۔ ان کی موت نمیبیا کے لوگوں کے لیے بہت بڑا نقصان ہے اور چینی عوام نے بھی ایک پرانے اور اچھے دوست کو کھو دیا ہے۔ چینی حکومت اور عوام چین اور نمیبیا کے درمیان روایتی دوستی کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے ، چین اور نمیبیا کی جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری یقینی طور پر زیادہ ترقی حاصل کرے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker