بین الاقوامی

مصر کاعرب ممالک کا ہنگامی سربراہی اجلاس فروری کے آخر میں منعقد کرنے کا اعلان

مصر ی وزارت خارجہ نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ فلسطین کی درخواست پر مصر عرب ممالک کے رہنماؤں اور عرب لیگ سے مشاورت کے بعد 27 فروری کو قاہرہ میں عرب ممالک کا ہنگامی سربراہی اجلاس منعقد کرےگا، تاکہ مسئلہ فلسطین کی حالیہ صورتحال پر غور کیا جائے ۔ اسی روز اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے "سعودی سرزمین پر فلسطینی ریاست کے قیام” پر مبنی ناقابل قبول اور غیر ذمہ دارانہ بیان کی شدید مذمت کی۔ او آئی سی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ نسل پرستانہ بیان اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کو ان کے تاریخی، سیاسی، قانونی اور قومی حقوق سے محروم کرنے کی کوشش کی عکاسی ہے۔ او آئی سی نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے اور بستیوں کے خاتمے کے خلاف اور 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد مملکت فلسطین جس کا دارلحکومت مشرقی یروشلم ہو کے قیام کے لئے اپنی کوششیں بڑھائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker