
وشگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن کے ساتھ مزید بات چیت کے منتظر ہیں اور مناسب وقت پر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ 8 فروری کو امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی اطلاع کے مطابق ٹرمپ نے 7 فروری کو اس اخبار کو دئیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے روس یوکرین تنازع کے خاتمے کےلئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات چیت کر چکے ہیں۔تاہم روس نے تاحال ٹرمپ کے اس دعوے کا جواب نہیں دیا ہے۔
ادھر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک برطانوی ٹیلی ویژن کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر یورپی ممالک اور امریکا یوکرین کا ساتھ نہ چھوڑنے اور یوکرین کو سلامتی کی ضمانت فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہیں تو وہ امن کے لیے روس کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہوں گے۔