
اطلاعات کے مطابق 8 فروری کو امریکہ کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے اعلان کیا کہ واشنگٹن میں دو طیاروں کے درمیان تصادم میں تباہ ہونے والے مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر کا تمام اہم ملبہ نکال لیا گیا ہے۔ فی الحال ملبے کو مزید جانچ کے لئے ہوائی اڈے کی سیکورٹی سہولت میں بھیج دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ29 جنوری کی شام 64 افراد کو لے جانے والا مسافر طیارہ واشنگٹن میں ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب تین امریکی فوجیوں کو لے جانے والے "بلیک ہاک” ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا اور دریا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے 30 تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی ۔