
بیجنگ: آٹھ فروری کو صوبہ سی چھوان کی یون لیئن کاؤنٹی کا جن پھنگ گاؤں اچانک لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا ۔ 9 فروری دن 11 بجے تک موصول ابتدائی اطلاعات کے مطابق 10 گھر اور 1 پروڈکشن ہاؤس ملبے تلے دب چکے ہیں، ایک شخص جاں بحق، 28 افراد لاپتہ اور 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سی چھوان کے محکمہ نقل و حمل نے ہموار ٹریفک کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ منسلک ایکسپریس وے پر 115 ٹول اسٹیشنوں نے ہنگامی گاڑیوں کے بلا تعطل گزرنے کے لئے 274 گرین چینلز کھولے ہیں۔ اس کے علاوہ ایمرجنسی ریسکیو عملے کو خوراک اور ادویات فراہم کرنے کے لئے آٹھ ایمرجنسی ریسکیو سروس پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔
تاحال متاثرہ علاقے میں آمدورفت کا راستہ ہموار ہے اور تین ریسکیو راستوں کے ذریعے متاثرہ علاقے تک پہنچا جا سکتا ہے۔