بین الاقوامی

ایشین ونٹر گیمز میں شریک ممالک کے کھلاڑی ، کھیلوں کے لئے پر امید

ہاربن:نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے افتتاحی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز ہاربین انٹرنیشنل ایکسپو اینڈ اسپورٹس سینٹر میں ہوا۔ افتتاحی تقریب کے شاندار مظاہرے نے دنیا کو چینی ثقافت کی خوبصورتی اور ایشیا کے مشترکہ مستقبل کی طرف بڑھنے کی طاقت کا احساس دلایا۔
اس ایشیائی سرمائی کھیلوں کا مرکزی تھیم“ برف کا ا یک خواب، ایشیا کا ایک دل” ہے، جو ایشیائی عوام کی امن، ترقی اور دوستی کے مشترکہ خواہشات اور کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔ 8 تاریخ کو، ایشیائی سرمائی کھیلوں کے برفانی مقابلوں کا مکمل آغاز ہوا، اور ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں اپنے خوابوں کا پیچھا کریں گے۔
تھائی لینڈ کی کرلنگ کھلاڑی گنیا ناچانالونگ کا کہنا ہے کہ جب میں نے صدر شی اور ہمارے ملک کی وزیر اعظم پیتون تھن کو افتتاحی تقریب کے اسٹیج پر ایک ساتھ دیکھا، تو میں نے بہت حوصلہ افزائی محسوس کی۔ افتتاحی تقریب شاندار تھی۔ ایک کھلاڑی کے طور پر، میں نے محسوس کیا کہ ہم تمام ایشیائی عوام متحد ہیں۔ ایشیائی سرمائی کھیلوں نے ہماری دوستی کو بڑھانے اور باہمی تفہیم کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ میں نے یہاں بہت سے دور دراز ممالک کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker