
ہاربن:بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر باخ نے ہاربن کا دورہ کیا اور چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے موجودہ ایشیائی سرمائی کھیلوں کی تیاریوں کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے کہا کہ ہاربن کی ترقی اور تیاریاں متاثر کن ہیں، اور انہیں یقین ہے کہ یہ ایشیائی سرمائی کھیل لوگوں کی اعلیٰ توقعات سے بھی بڑھ کر ہوں گے۔ باخ نے زور دیا کہ چین نے سرمائی کھیلوں کو فروغ دینے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور ایشیائی سرمائی کھیلوں نے نہ صرف بیجنگ اولمپکس کی میراث کو جاری رکھا ہے بلکہ ایشیا میں سرمائی کھیلوں کی مقبولیت اور ترقی کو مزید بڑھایا ہے۔ اس ایشیائی کھیلوں میں بھوٹان، کمبوڈیا اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک نے پہلی بار شرکت کی ہے، جو اس خطے میں سرمائی کھیلوں کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو بھی ظاہر کرتا ہے۔