![](https://ips.media/wp-content/uploads/2025/02/zardari-and-xi.jpg)
بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نےچین کے صوبہ حے لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں نویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیےآئے ہوئے پاکستانی صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر بین الاقوامی شخصیات کے استقبال کے لیے ایک ضیافت کا اہتمام کیا۔ ضیافت کے آغاز سے قبل چینی اور غیر ملکی قومی ملبوسات پہنے 40 بچوں نے بین الاقوامی مہمانوں کے پرتپاک استقبال کے لئے خوبصورت لوک گیت "اسوری بوٹ سانگ” گایا۔