بین الاقوامی

جیت جیت تعاون ہی ترقی کا صحیح راستہ ہے، چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ

بیجنگ:چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف مشینری اینڈ الیکٹریکل پروڈکٹس نے امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر عائداضافی 10 فیصد ٹیرف پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے امریکہ کے اس یکطرفہ اقدام کی شدید مخالفت کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر محصولات کا نفاذ ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جو نہ صرف امریکہ کے اپنے مسائل حل کرنے کے لیے مددگار نہیں بلکہ چین اور امریکہ کے درمیان معمول کے معاشی اور تجارتی تعاون کو بھی نقصان پہنچائےگا۔ چین اور امریکہ کے درمیان قریبی تجارتی تبادلوں نے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور لوگوں کو ٹھوس فوائد پہنچائے ہیں۔موجودہ اضافی محصولات سے نہ صرف چینی برآمد کنندگان بلکہ امریکی درآمد کنندگان اور صارفین کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ تجارت ہار جیت کا کھیل نہیں ہے اور جیت جیت تعاون ہی ترقی کے لئے صحیح راستہ ہے. ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تجارتی تحفظ پسندی کو ترک کرے اور مساوی بنیادوں پر بات چیت اور مشاورت کے ذریعے تنازعات کو حل کرے تاکہ ایک کھلے، منصفانہ اور مستحکم بین الاقوامی تجارتی نظم و نسق کو مشترکہ طور پر برقرار رکھا ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker