بین الاقوامیتازہ ترین

ایران جوہری ہتھیاروں کا حصول نہیں چاہتا، ایرانی صدر

تہران:ایران کے قومی ٹیلی ویژن کے مطابق ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے ایران میں متعین کئی ممالک کے سفیروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ جنگ ایران کے مفاد میں نہیں ہے اور ایران جوہری ہتھیاروں کا حصول نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری ہتھیار تیار کرنے یا نہ کرنے کی تصدیق کرنا ایک آسان کام ہے۔ماضی میں، معائنہ کار ہمیشہ ایران میں اپنی مرضی کے مطابق معائنہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں، اور وہ مستقبل میں بھی ایسا کرتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ امریکہ نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ وہ ایران پر "زیادہ سے زیادہ دباؤ” کا دوبارہ آغاز کرے گا ۔اس حوالے سے ایرانی صدر نے اسی دن کہاتھا کہ امریکی مقاصد کا مقابلہ کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔ ایران اپنے اثاثوں کی حفاظت اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھ کر پابندیوں کے اثرات کو کم کر سکتا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker