پاناما کے صدر ہوزے راؤل ملینو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کا یہ بیان کہ امریکی حکومت کے جہاز پاناما کینال سے مفت گزر سکتے ہیں ، "مکمل طور پر غلط اور ناقابل قبول” ہے۔
ملینو نے کہا کہ پاناما غلط معلومات پر مبنی خارجہ پالیسی کو قبول نہیں کرے گا اور جھوٹ اور غلط معلومات کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو قائم نہیں کرے گا ۔
انہوں نے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے بیان کی سخت مخالفت کی اور مطالبہ کیا کہ امریکی حکومت اسے درست کرے۔
یاد رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے 5 فروری کو سوشل میڈیا کے ذریعے بیان میں کہا تھا کہ امریکی حکومت کے جہاز اب پاناما کینال سے مفت گزر سکتے ہیں جس سے امریکی حکومت کو ہر سال لاکھوں ڈالر کی بچت ہوگی۔ اس بیان کے جواب میں پاناما کینال اتھارٹی نے اسی دن ایک بیان جاری کیا جس میں امریکی حکومت کے جہازوں کو پاناما کینال سے مفت گزرنے کی اجازت دینے کو مسترد کیا گیا۔