بیجنگ:بیجنگ وقت کے مطابق 5 فروری کی سہ پہر ڈیڑھ بجے تک، 2025 اسپرنگ فیسٹیول کے دوران چین میں مجموعی فلم باکس آفس دس ارب یوان سے تجاوز کر گیا ہے۔اس دوران "Nezha2 , Detective Chinatown 1900
اور Creation of the Gods II: Demon Force باکس آفس کی سرفہرست تین فلمیں بن گئیں۔ 5 فروری کی صبح 9 بجے تک ، 2025 اسپرنگ فیسٹیول کے دوران فلم بینوں کی مجموعی تعداد 187 ملین تک جا پہنچی جو 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں بھی زیادہ ہے اور چین کے اسپرنگ فیسٹیول کے دوران باکس آفس کا نیا ریکارڈ بھی ہے۔ اس کے ساتھ رواں سال کے آغاز سے اب تک چین میں فلموں کا مجموعی باکس آفس شمالی امریکا کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔