دبئی : ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جس میں ڈیزرٹ وائپرز، دبئی کیپیٹلز، ایم آئی ایمریٹس اور شارجہ واریئرز نے پلے آف میں اپنی جگہ حاصل کرلی ہے۔ کوالیفائر 1 میں ڈیزرٹ وائپرز اور دبئی کیپیٹلز آمنے سامنے ہوں گے جس کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں پہنچے گی۔
ایم آئی ایمریٹس اور شارجہ واریئرز ایلیمنیٹر میں مدمقابل ہوں جس کے بعد فاتح کا مقابلہ کوالیفائر 1 کی ہارنے والی ٹیم سے ہوگا۔ جس کی فاتح ٹیم کوالیفائر 1 جیتنے والی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 10 لاکھ ڈالر سے زائد کی انعامی رقم رکھی گئی ہےڈیزرٹ وائپرز سیزن کی بہترین ٹیم کے طور پر ابھرکر سامنے آئی ہے جس نے پلے آف کے آغاز میں ہی اپنی جگہ بنا لی ہے جس میں لگاتار 4 فتوحات بھی شامل ہیں۔موجودہ چیمپیئن ایم آئی ایمریٹس پلے آف میں جگہ بنانے والی دوسری ٹیم تھی۔
ان کے سیزن میں گراوٹ آئی ہے اور 10 میچوں میں 5 فتوحات حاصل کی ہیں۔شارجہ واریئرز نے چار میچوں میں شکست کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے لگاتار تین میچز میں کامیابی حاصل کی اور اتنے ہی میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر رہی۔