سی ایم جی کے نمائندے کو یوکرین سے ملنے والی اطلاع کے مطابق آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی اور ان کے وفد نے یوکرین کے ان نو ٹرانسفارمر سب اسٹیشنز کا معائنہ کرنے کے بعد جو نیوکلیئر پاور پلانٹس کے آپریشن کے لیے انتہائی اہم ہیں کہا ہے کہ صورت حال کافی نازک ہے۔ اسی روز ، گروسی نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ وہ "جلد ہی”زاپوریزیہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کا دورہ کریں گے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق گروسی نے اسی روز کیف اوبلاست میں ایک سب سٹیشن کا معائنہ کرنے کے بعد کہا تھا کہ یہ سب سٹیشن جوہری حفاظت کے لیے بہت اہم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سب سٹیشن پر براہ راست حملہ اور بجلی کی بندش جوہری حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آ ئی اے ای اے اثرات کا جائزہ لے گا اور جوہری حادثات کے خطرے کو روکنے کے لیے تعاون اور مدد فراہم کرے گا۔