بین الاقوامیتازہ ترین

آذربائیجان ایئر لائنز کے طیارے کے حادثے سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

آذربائیجان کی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے ایک ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ آذربائیجان ایئر لائنز کے ایک مسافر بردار طیارے کو قازقستان کے علاقے اکتاؤ میں گر کر تباہ ہونے کا تعلق پرندوں کے ٹکرانے اور آکسیجن سلنڈر کے پھٹنے سے نہیں تھا لیکن طیارے کو نقصان کسی بیرونی چیز سے ہوا ہے ۔
تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ طیارے کی پرواز معمول کے مطابق تھی اور دوہرے انجنوں اور کنٹرول سسٹم کے آپریشنز میں کوئی خرابی نہیں تھی۔ روسی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد، GPS سگنل غائب ہوا اور گرزنی ہوائی اڈے پر خراب موسم کی وجہ سے عملے نے پہلی لینڈنگ ناکام ہونے کے بعد واپس آنے کا فیصلہ کیا. کاک پٹ وائس ریکارڈر نے 24 سیکنڈ کے فرق سے دو غیر معمولی بیرونی آوازوں کو ریکارڈ کیا ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طیارے کی دم، عمودی دم، بائیں پر اور بائیں انجن پر متعدد سوراخ پائے گئے ہیں اور طیارے کے ملبے سے ملنے والی چند چیزوں کا ہوائی جہاز سے تعلق نہیں تھا ۔ آذربائیجان نے زور دیا کہ ان اشیاء کی مزید شناخت کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ 25 دسمبر 2024 کو آذربائیجان ایئر لائنز کا ایک مسافر طیارہ قازقستان کے شہر اکتاؤ میں گر کر تباہ ہو گیا تھا ۔ جہاز میں 62 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے جن میں سے 38 ہلاک ہو گئےتھے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker