بین الاقوامی

جشن بہار کی تعطیلات کے دوران چین میں داخل ہونے والوں اور باہر نکلنے والوں کے کل ٹرپس 14.366 ملین رہے

بیجنگ :نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق رواں سال جشن بہار کی تعطیلات کے دوران چین میں داخل ہونے والوں اور باہر نکلنے والوں کے کل ٹرپس 14.366 ملین رہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.3 فیصد زیادہ ہیں ۔

ان ٹرپس میں مین لینڈ کے باشندوں کے ٹرپس 7.671 ملین ، ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان سے تعلق رکھنے والوں کے ٹرپس 5.737 ملین اور غیرملکیوں کے 958,000 ٹرپس شامل ہیں جو بالترتیب گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5 فیصد، 5.6 فیصد اور22.9 فیصد زیادہ ہیں۔ ان باؤنڈ اور آؤٹ باؤنڈ ٹرانسپورٹ ذرائع (جہاز، ٹرینز، گاڑیوں)کی کل تعداد 525،000 تھی، جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 14.4 فیصد زیادہ ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker