چین کے وسطی صوبے انہوئی کے شہر ہیفی میں، 2025 کے پہلے اسپرنگ فیسٹیول لینٹرن شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں شیاؤ یاؤ جن نامی پارک میں ہزاروں لالٹینوں کی روشنی سے نئے چینی سال کا استقبال کیا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس لینٹرن شو میں 40 سے زائد موضوعاتی لالٹینوں اور پھولوں والی ہزاروں لالٹینوں نے مل کر روشنی بکھیری ہے ، جو مقامی شہریوں اور سیاحوں کے لیے روایتی ثقافت اور جدید تجربے کو یکجا کرتے ہوئے ایک منفرد نظارہ پیش کر رہی ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ ہوانگ می اوپیرا، ایکروبیٹکس جیسے روایتی مقامی ثقافتی پروگرام، لالٹین پہیلیاں، غیر مادی ثقافتی ورثے کے تجربات، اور ہان فو پہن کر فوٹوگرافی جیسے نئے سال کے پروگراموں نے حاظرین کو چین کی روایتی ثقافت کے جادو کو ہر زاویے سے محسوس کرنے کا موقع دیا ہے۔