بین الاقوامیٹاپ سٹوری

چین کی جانب سے امریکہ کے خلاف جوابی اقدامات کا اعلان

بیجنگ:چین کی وزارت تجارت اور وزارت خزانہ نے ایک اعلان جاری کیا جس میں چین نے امریکہ پر متعدد پابندیاں عائد کی ہیں۔
اسٹیٹ کونسل ٹیرف کمیشن کے اعلان کے مطابق امریکہ سے درآمد ہونے والے کچھ مال پر 10 سے 15 فیصد تک اضافی ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کے ٹیرف قانون، کسٹمز قانون، اور بیرونی تجارت کے قانون کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کے مطابق، اسٹیٹ کونسل کی منظوری سے، 10 فروری 2025 سے امریکہ سے درآمد ہونے والے کچھ مال پر اضافی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے متعلقہ امور یہ ہیں 1. کوئلے اور مائع قدرتی گیس پر 15 فیصڈ اضافی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

  1. خام تیل، زرعی مشینری، بڑی انجن والی گاڑیاں، اور پک اپ ٹرکس پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔
  2. منسلک فہرست میں شامل امریکہ سے درآمد ہونے والے مال پر موجودہ ٹیرف کی شرح کے علاوہ اضافی ٹیرف عائد کیا جائے گا، موجودہ باؤ نڈڈ اور ٹیرف چھوٹ کی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی، اور اس اضافی ٹیرف پر کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔
Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker