بین الاقوامی

چین ، "سپرنگ فیسٹول باکس آفس کا نیا ریکارڈ

بیجنگ(آئی پی ایس)اعداد و شمار کے مطابق، 3 فروری کی رات 09:28 منٹ تک، 2025 کے جشن بہار کے دوران چین میں کل باکس آفس (پری سیل سمیت) 85 ارب یوآن سے تجاوز کر چکا تھا ۔ اس کے علاوہ، 4 فروری کو صبح 10:00 بجے تک، 2025 کے جشن بہار کے دوران کل فلم بینوں کی تعداد 1.7 ارب سے تجاوز کر چکی ہے جو گزشتہ سال جشن بہار کی کل تعداد سے زیادہ ہے۔ چین کی فلمی تاریخ میں جشن بہار کے دوران فلم دیکھنے والوں کا یہ ایک نیا ریکارڈ ہے ۔
اس سال کے جشن بہار میں، فلموں کی تشہیر کا طریقہ کار روایتی اسٹار میٹنگز اور سنیما ٹریلرز سے آگے بڑھتے ہوئے شارٹ ویڈیوز اور سوشل انٹرایکشن جیسی متنوع تشہیری حکمت عملیوں میں تبدیل ہو ا ہے جس سے جشن بہار کی فلموں کے با کس آفس میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker