بین الاقوامی

کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف کا امریکی اقدام ایک ماہ کے لئے ملتوی

واشنگٹن(آئی پی ایس)کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کینیڈا کی مصنوعات پر ٹیرف لگانے میں کم از کم 30 دن کی تاخیر کا فیصلہ کیا ہے۔ کینیڈا نے بھی جوابی ٹیرف نافذ کرنے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیاہے ۔
مقامی وقت کے مطابق 3 فروری کی صبح، ٹرمپ نے میکسیکو کے صدر کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ بات چیت کے بعد دونوں نے اعلان کیا کہ امریکہ اور میکسیکو نے ٹیرف لگانے کے اقدامات کو فوری طور پر ایک ماہ کے لیے ملتوی کرنے اور مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker