بیجنگ:چینی تہوار جشن بہار کے یونیسکو کے ” غیر مادی ثقافتی ورثہ” کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد پہلے جشن بہار کے موقع پر، چائنا میڈیا گروپ اور فرانسیسی ایکسپلوریشن کمپنی کے اشتراک سے تیار کردہ 8K دستاویزی فلم "میجیکل چائنا” 28 جنوری کو بیجنگ وقت کے مطابق رات 12 بجے سے فرانسیسی انٹرنیشنل ٹی وی چینل TV5 MONDE کے ذریعے عالمی ناظرین کے سامنے پیش کی گئی۔ یہ سی ایم جی کی پہلی دستاویزی فلم ہے جو 8K الٹرا ہائی ڈیفینیشن ٹیکنالوجی کے معیار کے ساتھ بیرونی پارٹنرز کے اشتراک سے بنائی گئی ہے جو اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مغربی میڈیا میں پہلی بار نشر کی گئی دستاویزی فلم بھی ہے۔
چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کی ساٹھویں سالگرہ اور چین-فرانس ثقافتی اور سیاحتی سال کے موقع پر پیش کی گئی اس دستاویزی فلم میں، دنیا کی دریافت کے شوقین فرانسیسی میزبان Olivier نے اپنے ذاتی تجربات اور دوروں کے ذریعے چین کے سحر کو عالمی ناظرین کے سامنے پیش کیا۔